Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایم6 موٹروے کرپشن سکینڈل، مرکزی ملزم اسلم پیرزادہ گرفتار

Published

on

ایم سکس موٹروے حیدرآباد تامٹیاری اربوں روپے کی کرپشن کے سکینڈل کے مرکزی کردار اسلم پیرزادہ کو نیب ٹیم کراچی نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ سندھ نے اسلم پیرزادہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب کراچی نے فوری طور پر اسلم پیرزادہ کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار مرکزی ملزم اسلم پیرزادہ کو آج احتساب عدالت حیدرآباد میں پیش کیا جائے گا،اسلم پیرزادہ پر مٹیاری موٹروے  اسکینڈل میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے،نیب ترجمان کی جانب سے اسلم پیرزادہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین