کالم
میکنگ آف کنگز پارٹی
کون جانتا تھا کہ 2017-18میں جس طرح نواز اور ن لیگ کے ہاتھ پیر باندھ کر کارنر کیا گیا اس کے بعد ایک دہائی تک ان کی جگہ سیاسی بساط پر ممکن ہوسکتی تھی لیکن کمال قسمت پائی ہے میاں نواز شریف اور ان کی پارٹی نے،جسے 20 سالوں میں3 سے زائد مرتبہ اقتدار سے نکالا گیا اور ہر باریہ کوشش ہوئی کہ دوبارہ ن لیگ کے واپسی کے راستے مسدود ہوں لیکن اداروں کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔
نواز شریف کی وطن واپسی نے سیاسی پنڈتوں کی پیش گوئی توغلط ثابت کر دی کہ وہ واپس نہ آنے کے بہانے ڈھونڈھ رہے تھے لیکن انہیں مشورہ دینےوالے انھیں مکمل حقیقت نہیں بتارہے تھے کہ ن لیگ گراؤنڈ پر کہاں کھڑی ہے۔یقینا 16 ماہ کی کارکردگی پرجوسخت فیصلے تھے وہ ن لیگ کی گود میں گرتے ہیں اور چند بچے کچھے اچھے فیصلوں کا کریڈٹ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں لیتی ہیں۔
نواز شریف کے چیلنجز میں جوسر فہرست چیلنجز ہیں ان میں پارٹی کی آپسی گروپ بندی ہے جو قیادت کے گروپس میں بٹی ہوئی ہے، ن لیگ کی سیاسی ورکروں اور دیگر جونیئر لیڈر شپ کی گروپ بندی بدستور اپنی جگہ موجود ہے۔
اور سب سے اہم نکتہ کہ اس وقت ن لیگ کونسا بیانیہ عوام میں بیچے گی، کیونکہ ووٹ کو عزت دو۔ مجھے کیوں نکالا؟ اور اس قسم کے دیگر نعرے اور سوال اسٹیبلشمنٹ سے مراسم استوارہونے کے بعد اب ن لیگ کے اندر موقوف ہو چکے ہیں۔
اصل مر حلہ یہ ہے کہ ن لیگ کا قرعہ فال جو نکل چکا ہے،جو بظاہر نظر بھی آرہا ہے اسے حکومت بنانے کیلئے کتنی مضبوط بیسا کھیاں ملنی چاہئیں یقیناً یہ تو طے ہے کہ ن لیگ 90 کی دہائی کی طرح دوتہائی اکثریت نہیں لے سکے گی لیکن ایک معلق پارلیمنٹ کی صورتحال ضرور اس کے لیے پیدا کر دی جائے گی۔
پی ڈی ایم کی 16 ماہ کی حکومت اس حوالے سے ایک پریکٹس تھی جو کہ کرلی گئی ہے اور اب اس کیلئے ن لیگ کے قائد نے تیاری شروع کر دی ہے اس لیے پہلا پڑاؤسندھ میں اوراس کا نتیجہ ایم کیو ایم اور ن لیگ میں اتحاد کی صورت میں ظاہرہوا۔ پیپلز پارٹی بظاہر اسے بے سود ایکسرسائز قرار دے رہی ہے لیکن سیاست سمجھنے والے جانتے ہیں کہ اس اتحاد سے کیاکچھ ممکن ہے،جو ماضی قریب میں ایم کیو ایم کی تحریک انصاف حکومت سے علیحدگی کی صورت میں واضع نظر آیا لیکن اس اتحاد کیلئے ن لیگ کوممکنہ طورپر بلدیاتی سسٹم میں ترمیم کی صورت میں قربانی دینی پڑے گی اب اس کے لیے وہ پیپلزپارٹی کو کیسے راضی کرتی ہے؟
اگلا پڑاؤ ن لیگ کیلئے بلوچستان ہے۔ جہاں باپ پارٹی ان سے ہاتھ اور گلے ملانے کیلئے تیار ہے،ن لیگ کا بلوچستان میں صوبائی حکومت بنانے کا خواب اگر پورا ہو جاتا ہے تو پیپلز پارٹی کی ہار تو ہوگی لیکن جو ،ن لیگ کے بارے میں جو کنگز پارٹی کا الزام لگ رہا ہے وہ بھی درست ثابت ہو جائے گا۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں