Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ملائکہ بخاری اور علی محمد خان اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار

Published

on

سکیورٹی اداروں نے تحریک انصاف کے دو سابق ارکان اسمبلی کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں علی محمد خان اور ملائکہ بخاری شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے ان دونوں کو خدشہ نقص امن کے تحت گرفتار کیا تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے  فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔

 ملائکہ بخاری اور علی محمد خان جیسے ہی اڈیالہ جیل سے باہر آئے تو پولیس نےان دونوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ ملائکہ بخاری کو گرفتار کرنے سے متعلق ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں پنجاب پولیس کے اہلکار انھیں اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ملائکہ بخاری ان اہلکاروں سے کچھ کہتی ہیں مگر وہ ان کا بازو پکڑ کر انھیں دوبارہ پولیس کی وین میں بٹھاتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین