Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ملائشیا کی نجی ایئرلائن کل سے کراچی کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی

Published

on

ہوا بازی کی صنعت کیلئے ایک اور اچھی خبر، ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی (باتک ائیرلائن)کل سے کراچی کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغازکررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملائشیا کی نجی ائیرلائن باتک کء پہلی پرواز ہفتے کی شام کو کوالالمپورسے شام ساڑھے 7بجے کراچی پہنچے گی،ملائیشیا کی نجی کمپنی (باتک ائیر)کے طیارے کو واٹر سلوٹ پیش کیا جائےگا۔

ملائیشیا کے قونصل جنرل اورسول ایوی ایشن کے افسران مسافروں کا استقبال کریں گے،نجی فضائی کمپنی کراچی کیلئے ہفتہ وار 3پروازیں آپریٹ کرے گی۔

ائیربس 320 طیارے استعمال ہوں گے،فضائی آپریشن شروع ہونے سے مسافروں کوسفری سہولت،سیاحت کو فروغ اورملک کو زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

شاہین ائیرپورٹ سروسز باتک ائیر کے جہازوں کو گراونڈ ہینڈلنگ کی سہولیات مہیا کرے گی۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین