Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 ٹورنامنٹ، شاہد آفریدی، شعیب ملک سمیت کئی پاکستانی سٹارز شریک

Published

on

کینیڈا میں ہونے والی گلوبل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی کرکٹرزسمیت  گلوبل کرکٹ سٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کینیڈا میں ہونے والی اس گلوبل کرکٹ لیگ میں یونیورس باس” کرس گیل” کے علاوہ  پاکستانی سٹار بھی ایکشن میں نظر آئیں گے،گلوبل کرکٹ لیگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  شاہد آفریدی،محمد زمان، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق ٹورنٹو نیشنل کی نمائندگی کریں گے،مسی ساگا  پینتھرز نے شعیب ملک، اعظم خان ،اور شاہنواز دھانی کی خدمات حاصل کی ہیں، برامپٹن ولوز کی نمائندگی پاکستانی لیگ اسپنر اسامہ میر، حسین طلعت اور عثمان خان کریں گے، سرے جیگوارز میں افتخاز احمد محمد حارث  شامل ہیں،وینکوور نائٹس نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی خدمات حاصل کی ہیں، نوجوان فاسٹ باؤلر عباس آفریدی  بھی مونٹریال ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے۔

گلوبل کینیڈا کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 20 جولائی سے  ہو گا،اور یہ ٹورنامنٹ 6 اگست تک جاری رہے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین