پاکستان
شاید ڈائٹنگ کر رہا ہو، بیمار شیر کی جانب توجہ دلانے پر ڈائریکٹر چڑیا گھر کا جواب

لاہور کے چڑیا گھر میں جانوروں کی صحت اور صفائی ستھرائی کے ناقص معیار کی وجہ جانوروں کی اموات ہو رہی ہیں جبکہ چڑیا گھر کی انتظامیہ اس معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہی، اس کا ثبوت چڑیا گھر میں تعینات دونوں ڈاکٹرز کی ایک پاکستان لیو ہے، دونوں ڈاکٹر چھٹی لے کر بیرون ملک ملازمتیں کر رہی ہیں اور ان کی عدم موجودگی میں ایک تیندوے سمیت کئی جانور بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
چڑیا گھر انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں ڈاکٹرز چھٹی لے کر مشرق وسطیٰ میں ملازمت کر رہی ہیں،ان کی عدم موجودگی میں کسی ڈاکٹر کو تعینات کرنے کی بجائے فیصل آباد سے ڈاکٹر مجاہد کو بلایا گیا، جس کی وجہ چڑیا گھر کو اضافی اخراجات کرنا پڑ رہے ہیں، حالانکہ سفاری پارک اور وائلڈ لائف کے ڈاکٹرز لاہور میں موجود ہیں۔
انتظامی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے جانوروں میں تیندوا اور چھوٹے جانور اور پرندے شامل ہیں جن کی مالیت 23 لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے جبکہ کروڑوں روپے مالیت کے جانور اور پرندے بیماریوں کا شکار ہیں جن کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔
جانوروں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سے بچنے کے لیے چڑیا گھر انتظامیہ پرائیویٹ سیکٹر کو حصہ دار بنا رہی ہے جس کی مثال سانپ گھر کی تعمیر ہے، سرکاری مقام پر نجی کنٹریکٹر کی تعمیرات اور سانپ رکھے گئے ہیں اور چڑیا گھر کی سیر کے لیے آنے والے سانپ گھر کے لیے الگ ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔ شاید مستقبل میں بڑے جانوروں کے لیے یہی طریقہ اختیار کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق غفلت کا یہ عالم ہے کہ ڈاکٹر مجاہد کوعارضی بنیادوں پر لاہور میں تعینات کیا گیا ہے لیکن چڑیا گھر کلینک میں ادویات دستیاب نہیں۔اسوقت بھی متعدد جانور جن میں دو شیر اور بندر بیماری کی حالت میں ہیں جن کا علاج ابھی تک نہیں کروایا گیا۔
چڑیا گھر کے عملہ نے نام نہ ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شیر انتہائی سستی کا شکار ہیں اور خوراک کم کھا رہے ہیں جس کا ذکر ڈائریکٹر سے کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ چلو بچت کر رہا ہے شاید ڈائیٹنگ پر ہو۔
عملے کا کہنا ہے کہ شیر کے علاج پر توجہ نہیں دی جا رہی اور عارضی ریلیف کی میڈیسن دی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر لاہور چڑیا گھر کے تمام جانوروں کو کسی بھی نیوٹرل این جی او کے ڈاکٹروں سے معائنہ کی اجازت دے دی جائے تو جانوروں میں موجود مہلک بیماریوں کو سامنے لایا جا سکتا ہےْ
چڑیا گھر میں موجود جانوروں کے پنجروں کی صفائی کے حوالے سے بھی شدید تحفظات موجود ہیں اور اس کی جانب کئی بار توجہ بھی مبذول کروائی جا چکی ہے مگر کوئی بڑی کاروائی نہیں کی جاسکی، اور جانوروں میں تعفن کیوجہ سے بھی کئی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
جب ڈائریکٹر چڑیا گھر سے اس حوالے سے سوالات کئے گئے تو انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی چھٹیوں کے حوالے سے حکام بالا نے ان سے کوئی رائے نہیں لی، دوسرا ڈاکٹر موجود ہے، مستقل طور پر لاہور سے نیہں لیا گیا مگر ان کی خدمات محکمہ وائلڈ لائف نے حاصل کیں میں نے نہیں۔
ڈائریکٹر چڑیا گھر نے جانوروں کی اموات سے لا علمی کا اظہار کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی