پاکستان
کراچی میں ’ میرا برانڈ پاکستان‘ نمائش، آمدن غزہ پہنچائی جائے گی

پاکستان بزنس فورم کے تحت کراچی میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے نمائش کا انعقاد کیا گیا، نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نے نمائش کا افتتاح کیا۔نمائش سے ہونے والی آمدنی غزہ کے مسلمانوں تک پہنچائی جائے گی۔
نمائش کے شرکا سے خطاب میں ڈاکٹر سعد خالد نے کہا کہ نمائش سے یہ پیغام جائے گا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو نہیں بھولے۔
صدر پاکستان بزنس فورم کراچی چیپٹرسہیل عزیز نے کہا کہ مغربی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم پوری دنیا میں چل رہی ہے، مسلمان ہر اس پراڈکٹ کا بائیکاٹ کررہے ہیں جو اسرائیل سے جڑی ہے، نمائش میں 92 کمپنیوں نے 196 اسٹالز لگائے جس میں 360 مختلف برانڈز موجود ہیں۔
شرکا سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک کے دوسرے شہروں سے بھی لوگ یہاں آئے ہیں، "میرا برانڈ پاکستان "کا مقصد اپنی پراڈکٹ کو پروموٹ کرنا اور اسے دنیا کے لیے قابل قبول بنانا ہے، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ بین الاقوامی پراڈکٹ کی مارکیٹنگ بہت اچھی ہوتی ہے اور پاکستانی پراڈکٹ کو وہ سرمایہ حاصل نہیں ہوتا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں بمباری کررہا ہے اور مسلم امہ کو جو کردار ادا کرنا چاہیے وہ نہیں کررہے، ساتھ ہی پاکستانی برانڈ کا بھی فرض ہے کہ وہ ایمانداری سے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان 25 کروڑ لوگوں کا ملک ہے، پاکستان کے پاس ایکسپورٹ کے بہت مواقع ہیں، نمائش کا مقصد پاکستانیوں میں وہ احساس پیدا کرنا ہے کہ انھیں پاکستانی پراڈکٹ استعمال کرنے میں فخر ہو۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین11 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور