Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

میسی نے گولڈن بوٹ ایک بار پھر جیت لیا

Published

on

دنیا کے معروف ترین فٹبالروں میں سے ایک لیونل میسی ہیں ان   کا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنا کوئی نئی بات نہیں اور ان کے مداح انھیں ہمیشہ ’گوٹ‘ یعنی گریٹسٹ آف آل ٹائم سمجھتے ہیں۔

36 سالہ میسی نے گزشتہ روز ایک بار پھر گولڈن بوٹ حاصل کیا ہے اور اپنی ٹیم انٹرمیامی کو فتح دلا کر تاریخ رقم کی ہے۔

گزشتہ روز لیگز کپ کا فائنل نیشول کلب اور انٹر میامی کے مابین کھیلا گیا،میچ کے 23 ویں منٹ میں  میسی نے شاندار گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلادی، مخالف ٹیم نے کم بیک کیا اور 57 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے میچ برابر کر دیا۔

دونوں ٹیمیں میچ کے مقررہ وقت تک کوئی گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوئیں اور  میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر چلا گیا۔

فائنل کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں مقررہ 5 پینلیٹیز بھی میچ کا فیصلہ نہ کر سکیں ، میچ رننگ پینلیٹیز پر چلا گیا، دونوں ٹیموں کے 10 پینلٹی شاٹس لینے کے بعد 9/9 گول تھے اور ٹیم کے گول کیپرز کو پینلٹی ککس لینے کا موقع ملا تو انٹر میامی کے گول کیپر ڈریک کلینڈر نے اپنی پینلٹی پر گول اسکور کیا، اس گول نے انٹر میامی کو برتری دلا دی اور نیش ول سوکر کلب کے گول کیپر ایلیٹ پنیکو نے پینلٹی مس کر دی جس سے  انٹرمیامی پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر نے میں کامیاب رہی۔

لیونل میسی 7 میچوں میں 10 گول اسکور کرکے ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر  رہے اور گولڈن بوٹ بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین