Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

لاپتہ افراد کیس، جبری گمشدگی کا مطلب ہی یہ ہے کہ آرمڈ فورسز نے اٹھایا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

Published

on

The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.

ایبٹ آباد سے 20 سال پہلے لاپتہ عتیق الرحمن کی بازیابی سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نےرجسٹرار لاپتہ کمیشن کو ہدایت کی کہ آپ وزارت خارجہ کو سمن کریں کہ ایکسپڈائٹ ہے یا نہیں؟ عدالت نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ وفاقی حکومت کا غیر زمہ دارانہ رویہ دیکھ کر کیا کہہ سکتی ہوں؟ کمیشن نے اس کیس میں آرڈر کیا تھا جس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔ عدالت نے رجسٹرار لاپتہ کمیشن سے استفسار کیاآپ نے سپریم کورٹ میں کتنی درخواستیں دائر کی ہیں؟آپ نے جج کو نہیں کہا کہ اس میں نظر ثانی نہیں ہوسکتی ہے،یا آپ کو جب آئی ایس آئی کہے گی تب آپ نے نظر ثانی بھی کرنی ہے، 20 سال ہوگئے اور ایک بندہ بازیاب نہ ہوسکا،جب کیسز میں نوٹس جاری کرتے ہیں تو بندہ بازیاب ہوتا ہے، انکی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بہت سارے لوگوں کو باہر بھیجا گیا ہے،شاید اسے بھی بھیجا گیا ہو،قانون میں یہ کہا ہے کہ اگر کوئی سات سال تک لاپتہ ہو تو وہ مردہ تصور ہوگا، آپ کمیشن ہیں،آپ ان کو ڈیفنڈ نہ کریں، پروڈکشن آرڈر میں لکھا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے اٹھایا ہے۔

اس دوران رجسٹرار لاپتہ کمیشن نے پروڈکشن آرڈر میں لکھے الفاظ سے اختلاف کیا، عدالت نے استفسار کیاکیا آپ کو جج صاحب نے کہا ہے کہ آپ اپنے پروڈکشن آرڈر پر معذرت کریں؟ریمارکس دیے ہم کوئی بھی آرڈر جاری کریں مجھے نہیں لگ رہا کہ یہ بندہ زندہ بھی ہوگا۔

ایمان مزاری نے کہا کہ بلوچستان میں دس، دس پندرہ پندرہ سالوں بعد لوگ واپس گھروں کو لوٹ آئے ہیں،عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ عدالت متاثرہ خاندان کو معاوضہ کا حکم دے سکتی ہے؟ وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ جسٹس کمال منصور کمیشن کا آرڈر موجود ہےاگر بندہ قتل بھی ہوا تو مقدمہ درج ہونا چاہیے اور لواحقین کو دیت دینا چاہیے۔

عدالت نے ریمارکس دیے جبری گمشدگی کا مطلب ہی یہ ہے کہ انکو آرمڈ فورسز نے اٹھایا ہے،آپ کو اندازہ نہیں کہ ہم کتنا helpless محسوس کررہے ہیں،جبری گمشدگیوں بارے جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنا مائنڈ واضح کیا تو اسے نشانے پر لیا گیا، وزیراعظم ، وزرا  آکر یہاں smile کرکے چلے جاتے ہیں۔

عدالت نے رجسٹرار لاپتہ کمیشن کو ہدایت کی کہ آپ وزارت خارجہ کو سمن کریں کہ ایکسپڈائٹ ہے یا نہیں؟ عدالت نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا عدالت نے ریمارکس دیےاٹارنی جنرل متعلقہ حکام سے ہدایات لیکر عدالت کی معاونت کریں عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک کیلئے ملتوی کردی۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. best iptv smarter

    جولائی 10, 2024 at 8:54 شام

    I have been surfing online more than 3 hours today yet I never found any interesting article like yours It is pretty worth enough for me In my opinion if all web owners and bloggers made good content as you did the web will be much more useful than ever before

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین