پاکستان
لاہور کو زیرو ویسٹ کرنے کا مشن، چیف ایگزیکٹو ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر بھر کے دورے
ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے باغوں کے شہر لاہور کو زیرو ویسٹ کرنے کا مشن کامیابی سے جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین شہر میں صفائی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں۔صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے گلبرگ ٹاؤن کا دورہ کیا۔
روڈ سائیڈز پر مٹی کے خاتمے کیلئے سکریپنگ ایکٹیویٹی اورگلبرگ ٹاؤن میں فوری طور پر عارضی کولیکشن پوائنٹ بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
لاہور میں صفائی انتظامات کے حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے افسر اور ورکرز تین شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں۔
اہم شاہراہوں کے ساتھ ساتھ اندرونی علاقوں کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق سی ای او بابر صاحب دین نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،نور جہاں روڈ، قصوری روڈ، ایم ایم عالم روڈ میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔
مین مارکیٹ، منی مارکیٹ، گرومانگٹ روڈ پر ورکرز کی حاضری اور کنٹینرز کلیئرنس کو بھی چیک کیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مزید کہنا ہے کہ لاہور کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔ بابر صاحب دین نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہا ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے سے تعاون کریں، کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں