Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سمندروں کے لیے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید حل تلاش کرنا ہوں گے، ایڈمرل امجد نیازی

Published

on

عالمی یومِ بَحر کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سمندروں میں خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام میں کہنا ہے کہ رواں سال عالمی یوم بحر کا موضوع ہے "کرہ بحر: لہریں بدل رہی ہیں”۔اس دن کا مقصد سمندروں کو بہتر حالت میں برقرار رکھنا اور ماحول کا توازن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کرنا ہے،سمندروں کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے نئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

پاک بحریہ سمندری وسائل کے محفوظ اور دیر پا استعمال کے فروغ میں اپنا کردار بخوبی نبھا رہی ہے، آج کے دن ہم سمندروں کو پہنچنے والے نقصان سے بچاؤ اور اس کا ازالہ کرنے کیلئے اپنے عزم کا اعاد کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین