Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

مودی وزیراعظم بننے کے 9 سال بعد آج پہلی بار میڈیا کے سوالوں کا سامنا کریں گے

Published

on

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد نو سال سے کبھی میڈیا کے سوالوں کا براہ راست سامنا نہیں کیا لیکن دورہ امریکا کے دوران وہ صدر بائیڈن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بحیثیت وزیراعظم پہلی بار میڈیا کے سوالوں کا آج سامنا کریں گے۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے وزیراعظم بننے کے بعد صرف ایک بار 2019 میں پریس کانفرنس کی تھی لیکن تب بھی میڈیا کو سوالوں کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

وائٹ ہاؤس کے نیشنل سکیورٹی ترجمان جان کربی نے کہا کہ وائٹ ہاؤس سمجھتا ہے کہ یہ پریس کانفرنس ’ ایک بڑی ڈیل‘ ہے، ہم شکرگزار ہیں کہ بھارتی وزیراعظم اس پریس کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں  کہ یہ اہم ہے۔

جان کربی نے بتایا کہ پریس کانفرنس کا فارمیٹ یہ رکھا گیا ہے کہ ایک سوال صدر بائیڈن اور ایک سوال وزیراعظم مودی سے ہوگا۔

اس پریس کانفرنس پر سخت کنٹرول ہوگا، صدر بائیڈن اور وزیراعظم مودی کے سوالات لینے سے پہلے امریکی حکام رپورٹرز کو سوالوں کے لیے نامزد کریں گے، سوالوں کی تعداد بھی محدود ہوگی۔

صدر بائیڈن پر ساتھی ڈیموکریٹس کا دباؤ ہے کہ وہ مودی کے سامنے انسانی حقوق کا مسئلہ اٹھائیں، اس پریس کانفرنس میں بھی اس مسئلہ پر سوال ہو سکتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین