پاکستان
منی لانڈرنگ کیس، عدالت نے مونس الٰہی کے 7 شریک ملزموں کی جائیدادیں منجمد کردیں
اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کا نامکمل چالان عدالت پیش کردیا،چالان میں مونس الٰہی سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا۔
دیگر اشتہاری ملزمان میں فریاست علی ،امتیار علی ،عامر سہیل ،واجد احمد عامر فیاض شامل ہیں،زارا الٰہی ،احمد فرہان اور ضیغم عباس کو ضمانت پر ہونے پر کالم نمبر چار میں لکھا گیا،ایف آئی اے نے عدالت سے مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کرنے کی استدعا کی۔
عدالت نے مونس الٰہی اور ضیغم عباس کے علاوہ 7 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کردیں، مونس الٰہی اور ضیغم عباس کے وکیل نے جائیدادیں منجمد کرنے سے متعلق دلائل کے لیے مہلت طلب کرلی۔عدالت کی 20 اگست تک مونس الٰہی اور ضیغم عباس کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔
جج تنویر احمد شیخ نے چالان پر ابتدائی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا، عبوری حکم میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کے مطابق مونس الٰہی کی گرفتاری کیلئے انٹرنیشنل پولیس سے رابطے میں ہیں،ایف آئی اے نے بتایا کہ انٹر پول مونس الٰہی کے ریڈ نوٹسز جاری کرچکی ہے۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ مونس الٰہی کے باعث زارا الٰہی پر بھی کک بیکس کے الزامات ہیں،تفتیشی افسر کے مطابق زارا الٰہی اپنی آمدن بتانے میں ناکام ہوئیں،چالان کے مطابق ضیغم عباس مونس الٰہی کا کیش بوائے تھا۔
ایف آئی اے چالان کے مطابق ملزم ضیغم عباس دیگر ملزمان کے بینک اکاؤنٹس میں کرائم کے پیسے کی ٹرانزیکشن کرتا تھا،ملزم احمد فرہان بینک اکاؤنٹس میں پیسے جمع کراتا تھا۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں