Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ

Published

on

این ڈی ایم اے نے پاکستانی عوام کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لیے مزید سامان روانہ کر دیا۔ اس سلسلے میں ایک سول بحری کارگو 24کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان جس میں ترپال، خیمے، بستر، کپڑے اور جنریٹر شامل ہے لیکر آج پورٹ قاسم کراچی سے روانہ ہوا۔

ٹوٹل روانہ کیئے گئے 186.23 ٹن سامان میں سے 180 ٹن امدادی سامان شام جبکہ 6.23 ٹن پر مشتمل 2 کنٹینرز ترکیہ بھجوائے کئے گئے۔
یہ جہاز امدادی سامان پر مشتمل کنٹینرز لیکر 25 جون کو مرسین بندرگاہ پہنچے گا، جسے AFAD کے نمائندے وصول کریں گے، جب کہ شام میں پاکستان کے سفیر 20 جولائی 2023 کو شام کی لطاکیہ بندرگاہ پر سامان وصول کریں گے۔

سامان کی اس کھیپ میں فلاحی تنظیموں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی جانب سے فراہم کردہ سامان شامل ہے۔6 فروری 2023 کو ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کی امداد کے لیے این ڈی ایم اے پاکستان تا حال مصروف عمل ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین