کھیل
محمد یوسف پاکستان کرکٹ انڈر 19 کے ہیڈ کوچ مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان محمد یوسف کو پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
محمد یوسف کی پہلی اسائنمنٹ آٹھ سے سترہ دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والا انڈر19 ایشیا کپ اور تیرہ جنوری سے چار فروری تک سری لنکا میں ہونے والا انڈر 19 ورلڈ کپ ہوگا۔
محمد یوسف اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں۔
سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ یہ ذمہ داری سونپے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کے شکر گزار ہوں، یہ ذمہ داری باعث اعزاز ہے۔انڈر19 ایشیا کپ اور انڈر19 ورلڈ کپ میں اپنی ذمہ داری نبھانے کا منتظر ہوں،دونوں ٹورنامنٹس کھلاڑیوں کے آگے بڑھنے کے لیے اہم ہیں اور امید ہے کہ ہم ان میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔
محمد یوسف نے مزید کہا کہ پاکستان کی سینئر ٹیم کے ساتھ کام کرچکا ہوں،اپنا تجربہ انڈر19 سیٹ اپ میں بھی بروئے کار لاؤں گا۔
محمد یوسف کا کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹرز کی مہارت کا درست استعمال پاکستان کی کرکٹ کے لیے بہت ضروری ہے، لہذا اس بات کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں کہ مستقبل کے اسٹارز کی شناخت ان میں بہتری اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں