Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نیب ہمارے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے پہلے عدالتی ریکارڈ پر نظر ڈالے، مونس الٰہی

Published

on

Mons Elahi's identity card blocked on court orders in money laundering case, included in passport control list

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے اپنے اور والد پرویز الٰہی کے خلاف نیب ریفرنس پر ردعمل میں کہا کہ نیب کیس بنانے سے پہلے عدالتی کارروائی پر نظر ڈالے، نیب نے خود عدالت میں بیان دیا ہوا ہے کہ ہمارے سارے اثاثے لیگل ہیں۔

سوشل میڈیا ایکس پر ایک بیان میں مونس الٰہی نے کہا آج نیب نے ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا گیا کہ میں اور میرے والد کرپشن میں ملوث ہیں،نیب نے ہمارے خلاف 744 ملین کی رقم کا دعویٰ کرتے ہوئے ریفرنس دائر کیا ہے۔

مونس الٰہی نے کہا کہ بظاہر اس میں میرے اکاؤنٹ میں 1 ملین یورو شامل ہیں،ہمارے اکاؤنٹس میں موجود تمام تر رقم بشمول 1 ملین یورو ڈکلیئرڈ ہیں،،ان کا ریکارڈ ایف بی آر میں ذرائع اور منی ٹریل کے ساتھ اندراج ہے،حتیٰ کہ نیب نے عدالت میں 9 سی کی درخواست دائر کرتے وقت ہمیں تمام الزامات سے بری قرار دیا۔

مونس الٰہی نے کہا کہ نیب کو چاہئے کہ کیس بنانے سے پہلے اپنی عدالتی کارروائی پر نظر ڈالا کریں نیب نے خود عدالت میں جا کر بیان دیا ہوا ہے کہ ہم نے 20 سال سے ان کے اثاثوں کی چھان بین کے بعد ان کے سارے اثاثے لیگل قرار دے رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین