Urdu Chronicles

Urdu Chronicles

شوبز

ناپا کے اوپن ہاؤس میں میوزک اور تھیٹر کے فنکاروں کی شاندار پرفارمنس

Published

on

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا)کے اوپن ہاؤس میں میوزک اورتھیٹرکے فنکاروں نے شاندارپرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

ناپا کے سبزہ زارکے قریب بنائے گئے اسٹیج پراوپن ہاؤس کے عنوان سے زیرتربیت میوزک اورتھیٹرکے اسٹوڈنٹس کو موقع فراہم کیاگیا،جنھوں نے ایک بڑی تعداد کے درمیان گلوکارابراراحمد سمیت دیگرگلوکاروں کے گانوں پرلائٹس کی چکاچوند میں شاندارپرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

اس دوران شرکا بھی گروپ پرفارمنس سے محظوظ ہوکرجھومنے پرمجبورہوئے،کئی اسٹوڈنٹس نےبھارتی فلم پی کے کیریکٹرسمیت مختلف بہروپ بھرے۔

ناپا انتظامیہ کے مطابق زیرتربیت اسٹوڈنٹس کو اس سرگرمی کے ذریعے ایک پلیٹ فارم مہیا گیا کہ وہ بلاکسی تردد کے اپنی خواہش کے مطابق پرفارم کرے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین