Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

فٹنس مسائل کے شکار نسیم شاہ، شاداب خان، حسنین اور احسان اللہ انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ کھیلنے کے خواہاں

Published

on

قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان مسلسل انجری کا شکار ہیں اور ٹیم انٹرنیشنل میچز میں مسلسل شکست کھا رہی ہے لیکن انجری اور انٹرنیشنل میچز میں شکست کے باوجود کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کی فکر ستارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق فٹنس مسائل سے دوچار نسیم شاہ ، شاداب خان ، محمد حسنین اور احسان اللہ نے بھی لیگز کھیلنے کے لیے بورڈ کو درخواستیں دی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بورڈ مینجنٹ نے ان چاروں کھلاڑیوں کی این او سی کے لیے دی گئی درخواستوں کے جواب میں کہا ہے کہ لیگز کھیلنا ہے تو پہلے دو ڈومیسٹک میچز کھیل کر فٹنس ثابت کریں۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو این او سی دینے کیلئے ٹیم ڈائریکٹر سے رائے مانگی تھی۔

  انٹرنیشنل T-20 ذرائع نے بتایا کہ ٹیم ڈائریکٹر نے لیگ کھیلنے کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط پوری کرنے کی سفارش کی ہے۔

انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ 19 جنوری سے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائیگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین