Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، 9 مئی کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے، رعایت نہ کرنے کا فیصلہ

Published

on

وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نو مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا، قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہزار سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا۔

وزیراعظم کی صدارت میں قومی سلامتی اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا کہ فورم کی جانب سے نو مئی کے زمہ داروں سے نبٹنے سے متعلق افواج پاکستان کے موقف کی تائید کی گئی ۔فورم نے ملک میں انتشار پھیلانے کو سوچی سمجھی سازش قرار دیا، اور ملک دشمنی میں ملوث عناصر کے ساتھ آئینی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ  فورم  کے شرکا نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہ کرنے کا عزم کیا، سیاسی اور عسکری قیادت کا ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملک کے تمام ستون مل کر مشکلات کا حل تلاش کریں، قومی سلامتی کمیٹی

اعلامیہ میں کہا گیا کہ قومی سلامتی فورم نے فورم  شہداء کی تزلیل اور قومی ہیروز کے مجسموں کی بےحرمتی پر اظہار افسوس کا اطہار کیا،اجلاس میں ایک سیاسی جماعت کے موقف کو دشمنوں کی زبان قرار دیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی کے شرکا نے زور دیا کہ ملک کے تمام ستون مل کر مشکلات کا راستہ تلاش کریں۔

قومی سلامتی کمیٹی نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا،شرکا نے 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے پر اتفاق کیا۔

نومئی کے مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کے لیے آپشنز پر غور

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شر پسندوں کے خلاف کیسز کا جلد فیصلہ کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غورکیا گیا، آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی پر غور ہوا، کارروائی کیلئے کور کمانڈرز کانفرنس کی سفارشات کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ سیاسی جماعت کے شر پسندوں نے طے شدہ منصوبے کے تحت یہ سب کیا،واقعات کی ویڈیوز اور شواہد موجود ہیں،جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 5ہزار سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فوجی،سرکاری تنصیبات پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، کسی کو بھی امن داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج سے مکمل اظہار یکجہتی کیا اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر حالیہ آپریشنز کو بھی اجلاس نے سراہا۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے الگ ملاقات بھی کی، ملاقات کے دوران ملکی دفاع ،امن وامان اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں 9 مئی کوتنصیبات پر حملوں کے واقعات بھی زیر بحث آئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین