Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نواب جونا گڑھ محمد جہانگیر خان جی انتقال کرگئے

Published

on

نواب جونا گڑھ محمد جہانگیر خان جی انتقال کرگئے۔

نواب آف جوناگڑھ اورجوناگڑھ ہاوس کے ترجمان نائب دیوان آف جوناگڑھ اسٹیٹ معین خان کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ محسن پاکستان ہزہائی نس نواب سرمہابت خان جی کے پوتے اورسابق گورنرسندھ کرنل نواب دلاورخان جی کے بیٹے والی ریاست جونا گڑھ ہزہائی نس نواب محمد جہانگیرخان جی کا مختصرعلالت کے بعد انتقال ہوگیا۔

وہ مقامی اسپتال میں گذشتہ چندروز سے زیرعلاج تھے،ان کے لواحقین میں انکی والدہ مسرت جہاں بیگم آف جوناگڑھ،بیٹا نوابزادہ علی مرتضیٰ خان جی،بیٹی شہزادی مریم خان جی،بھائی نواب عالم گیرخان جی،ظہیرخان جی اوربہن نوابزادی عالیہ خان جی شامل ہیں۔

سینئرممبرزآف جوناگڑھ اسٹیٹ کونسل سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب اورانجینئرمحمد اقبال قریشی نے اپنے تعزیتی بیان میں نواب جہانگیرخان جی کے انتقال کو ایک قومی سانحہ قراردیا ہے،انھوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے،انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے،لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین