Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پارٹی عہدوں کے لیے نواز شریف نے نام طلب کر لیے، سعد رفیق سیکرٹری جنرل کے لیے مضبوط امیدوار

Published

on

نواز شریف نے پارٹی عہدوں میں تبدیلی کے لیے پارٹی کے مخلص اور دیرینہ رہنماؤں کے نام طلب کر لیے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی عہدوں کے لیے تین تین نام پارٹی صدر کو پیش کیے جائیں گے ،مشکل وقت میں ثابت قدم رہنے اور الیکشن میں بہترین کردار ادا کرنے والوں کو پارٹی عہدے دئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کےسیکرٹری جنرل اور صوبائی عہدے داران سمیت ضلعی صدور کی تبدیلی کا بھی امکان  ہے۔خواجہ سعد رفیق سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کو متحرک کرنے اور غیر فعال قیادت کو ہٹانے کےلیے بلاتفریق کارروائی ہوگی،وفاقی اور صوبائی حکومت میں شامل چند وزراءسے تنظیمی ذمہ داریاں واپس لئے جانے کا امکان ہے۔

نواز شریف تنظیم سازی کے لئے چاروں صوبوں کے دورے بھی کریں گے، نواز شریف نے سندھ میں خراب کارگردگی اور عوامی رابطے سے دوری کی وجوہات پر رپورٹ طلب کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین