Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات، آئی ایم ایف نے بیشتر اشیا پر ٹیکس رعایت دینے سے انکار کردیا،

آئی ایم ایف ٹیکسٹ بکس پر جنرل سیلز ٹیکس ختم کرنے پر رضامند، دیگر تمام اشیا پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے پر بضد

Published

on

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ اقدامات پر بات چیت جاری ہے۔آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بیشتر اشیا پر ٹیکس دعایتیں دینے سے انکارکیا ہے،آئی ایم ایف نے فاٹا اور پاٹا میں 6 فیصد ٹیکس ختم کرنیکی تجویز کی بھی مخالفت کی ہے۔ جبکہ آئی ایم ایف تاحال ایکسپورٹس پر متعین انکم ٹیکس کا نظام بحال کرنے کی اجازت دینے سے انکاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ایکسپورٹرز کیلیے آئی ایم ایف سے ٹیکس رعایتیں لینے کیلیے کوشاں ہے۔آئی ایم ایف تاحال ایکسپورٹس پر متعین انکم ٹیکس کا نظام بحال کرنے کی اجازت دینے سے انکاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف تمام اقسام کی آمدن کےساتھ یکساں پالیسی کا خواہاں ہے۔آئی ایم ایف ٹیکسٹ بکس پر جنرل سیلز ٹیکس ختم کرنے پر رضامند ہے۔ آئی ایم ایف اسٹیشنری کی دیگر تمام اشیا پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا خواہاں ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین