Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

نئے آنے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کام کا طریقہ الگ ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

Published

on

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ میری نئے آنے والے چیف جسٹس  سے مختلف رائے ہو سکتی ہے، نئے آنے والے چیف جسٹس پاکستان قابل تعریف انسان ہیں۔

نئے عدالتی سال پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھیں اور کان ہیں، میرے حوالے سے میڈیا میں غلط رپورٹنگ بھی کی گئی، گڈ ٹو سی یو والے میرے جملے کو غلط رنگ دیا گیا، شارٹ اینڈ سویٹ ججمنٹ کے  بارے میں  آبرزویشن دی جس پر غلط رپورٹنگ ہوئی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ فائز عیسیٰ بہت اچھے انسان ہیں، میرا اور انکا کام کرنے کا طریقہ الگ ہے،جہاں آزاد دماغ موجود ہوں تو وہاں اختلاف ہوتا ہے

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا لیکن جو واقعات پیش آئے وہ دہرانا نہیں چاہتا۔فروری 2023 میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے۔ عدالت کئی بار سخت امتحان اور ماحول کا شکار بنی اور اس سے عدالتی کارروائی بھی متاثر ہوئی۔تمام واقعات آڈیو لیکس کیس میں اپنے فیصلے کا حصہ بنائے ہیں۔

چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ ان کی تعیناتی کے ایک سال میں سپریم کورٹ نے ریکارڈ 23 ہزار مقدمات نمٹائے جبکہ اس سے پہلے ایک سال میں نمٹائے گئے مقدمات کی زیادہ سے زیادہ تعداد 18 ہزار تھی۔

تقریب میں چیف جسٹس سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اپنی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس لے رہے ہیں؟ تو اس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نے ابھی تک اس بارے میں نہیں سوچا اور فیصلہ نہیں کیا۔

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے سوال کیا گیا کہ کیا چیف جسٹس کو فل کورٹ ریفرنس دیا جا رہا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم بھی انتظار کر رہے ہیں جیسے پتا چلے گا بتا دیں گے، ویسے انہوں نے آج تقریر میں تو کہا ہے کہ شاید یہ میرا آخری خطاب ہےْ

سپریم کورٹ سے ریٹائر ہونے والے ہر جج کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس دیا جاتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین