Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

آپ کو لاہور میں ہنستے دیکھ کر اچھا لگا، انور مقصود کا ایئرپورٹ پر مسافر سے مکالمہ

Published

on

معروف ڈرامہ نویس اور ٹی وی میزبان انور مقصود کا علامہ اقبال ایئرپورٹ لاؤنج میں ایک مسافر سے مکالمہ سامنے آیا ہے، اور ایک ویڈیو میں انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ آپ کولاہور میں ہنستے ہوئے دیکھ کربہت اچھا لگا۔

انورمقصود نے لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پرایک مسافرسے دلچسپ مکالمہ کیا،اوران کے لیے دعائیہ کلمات کے دوران انورمقصود کا کہناتھا کہ جیتے رہیں،آپ کولاہور میں ہنستے ہوئے دیکھ کربہت اچھا لگا۔واضح رہے کہ انورمقصود کو لاہور سے ایک نجی ملکی ائیرلائن کی پروازکے ذریعے کراچی کے لیے روانہ ہوناتھا،تاہم لاہور میں جمعرات کی صبح جاری انارکی اورغیریقینی صورتحال کی وجہ سے مذکورہ پروازپر مسافروں کی تعداد انتہائی محدود رہی۔

اس وجہ سے پرواز کی کراچی کے لیے روانگی عارضی طورپرروک دی گئی،ائیرلائن انتظامیہ کے مطابق اب یہ پرواز شام کے وقت علامہ اقبال ائیرپورٹ(لاہور)سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ(کراچی)کے لیے روانہ ہوگی

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین