Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چین

Published

on

گوادر میں چینی انجینئرز کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

وانگ وین بِن نے اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران کہا، “چین پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے کام جاری رکھے گا اور پاکستان میں چینی اہلکاروں، اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کے لیے مخلصانہ طور پر کام کرتا رہے گا۔” (IPC)۔

انہوں نے واضح کیا کہ چین اور پاکستان کی دوستی اور سی پیک کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 13 اگست کو چینی انجینئرز کے قافلے پر سڑک کنارے نصب بموں اور گولیوں سے حملہ کیا گیا۔ کوئی چینی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

وانگ وین بن نے کہا کہ چین نے ان دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور پاکستان سے کہا ہے کہ وہ قصورواروں کا احتساب کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانے نے فوری طور پر ہنگامی ردعمل کے اقدامات شروع کیے ہیں اور پاکستان میں منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں، کمپنیوں اور اداروں کو چوکس رہنے اور سیکیورٹی بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے، سیکیورٹی کی صورتحال پرنظر رکھنے، حفاظتی اقدامات کرنے کی یاد دہانی کرائی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے اور ان کا مقابلہ کرنے اور پاکستان میں چینی اہلکاروں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کے لیے کام جاری رکھے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین