Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

گندم کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ماضی میں گندم اور چینی پہلے برآمد اور پھر درآمد کی جاتی رہی، وزیراعظم

Published

on

Apex Committee meeting chaired by the Prime Minister, agreed to increase the capacity of CTD, Police, Levies and related departments

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گندم کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی کے دور میں پہلے گندم اور چینی برآمد کی گئی اور بعد میں گندم اور چینی درآمد کی گئی، اربوں کھربوں روپے کہاں گئے، وہ تاریخ کا حصہ ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے سپیکر سردار ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بطور سپیکر آپ کی آئینی ذمہ داری ہے اور یہ آپ کی سخاوت بھی ہے کہ آپ لیڈر آف اپوزیشن کو بولنے کا موقع دیتے ہیں حالانکہ سابق سپیکر اسد قیصر جب سپیکر تھے تو یہ اس وقت قائد حزب اختلاف کو بات ہی نہیں کرنے دیتے تھے، یہ ریکارڈ کا حصہ ہے۔

وزیراعظم نے ایوان کو بتایا کہ گندم کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے کہ سابق دور میں گندم اور چینی پہلے برآمد کی گئی اور بعد میں گندم اور چینی درآمد کی گئی، اربوں کھربوں روپے کہاں گئے ، وہ بھی تاریخ کا حصہ ہے۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. best iptv smarter

    جولائی 10, 2024 at 4:11 شام

    certainly like your website but you need to take a look at the spelling on quite a few of your posts Many of them are rife with spelling problems and I find it very troublesome to inform the reality nevertheless I will definitely come back again

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین