سائنس
کورونا وائرس چین کی لیبارٹری سے لیک ہونے کے ثبوت نہیں ملے، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ
امریکی انٹیلی جنس کی ڈی کلاسیفائیڈ کی گئی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسیوں کو کورونا وائرس چین کی ووہان لیبارٹری سے پھیلنے یا ہیک ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس ( او ڈی این آئی) دفتر سے جاری ہونے والی چار صفحات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی انٹیلی جنس کمیونٹی ابھی تک اس امکان کو مسترد نہیں کرتی کہ وائرس چین کی لیبارٹری سے پھیلا لیکن اسے کورونا وائرس چین کی لیبارٹری سے لیک ہونے یا پھیلنے کے ثبوت نہیں ملے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سی آئی اے اور ایک اور ایجنسی اس وائرس کے اصل کا تعین کرنے میں ناکام رہے کہ یہ قدرتی طور پر پھیلا یا لیبارٹری سے، کیونکہ دونوں مفروضے قیاس آرائی پر مبنی ہیں اور ان کے متعلق رپورٹس میں تضاد پایا جاتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ووہان انسٹی ٹیوٹ میں کورونا وائرس پر بے تحاشا کام کیا گیا لیکن اس لیبارٹری میں کسی حادثے اور اس کے نتیجے میں وائرس پھیلنے کے ثبوت نہیں ملے۔
کورونا وائرس کے وبائی مرض کی ابتدا سے ہی امریکا میں اس وائرس کے اصل کے متعلق شدید بحت ہوتی رہی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور