ٹاپ سٹوریز
عام اتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری، 6 ستمبر کو جواب طلب
لاہور پائیکورٹ نے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر متعلعہ حکام کو 6 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے تحت انتخابات 90 دنوں میں ہونے چاہئیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے مقسط سلیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں انتخابات کیلئے مقررہ تاریخ کا اعلان نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا. عدالت نے درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیئے. سماعت کے دوران ایڈیشل اٹارنی جنرل نے نشاندہی کی کہ نئی حلقہ بندیوں کیلئے مختلف ٹائم لائنز ہیں اور ان ٹائم لائنز کو کم کرنا الیکشن کمیشن کےلئے ممکن نہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ٹائم لائن کےمطابق نئی حلقہ بندیوں کےلئےکم از کم چار ماہ چاہیں ہیں۔ عدالتی استفسار پر وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ مردم شماری 2022 میں ہوئی. عدالت نے حیرت کا اظہار کیا کہ سوال یہ ہے کہ جون میں مردم شماری کا پراسس مکمل ہوگیا تو سی سی آئی نے اس وقت منظوری کیوں نہیں دی؟
درخواست گزار وکیل مقسط سلیم ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ صدر پاکستان نے وزیراعظم کی ہدایت پر اسمبلی تحلیل کی اور الیکشن تاریخ کا اعلان کرنا آئینی تقاضا ہے، صدر پاکستان نے ابھی تک انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ کا نہ اعلان کیا اور نہ ہی الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کیلئے چار ماہ کیلئے الیکشن التواء کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
جسٹس عابد عزیز شیخ نے باور کرایا کہ الیکشن تو آئین کے تحت نوے دنوں میں ہونا چاہئے. الیکشن کمیشن آئینی مدت نوے دنوں میں تمام انتظامات کرسکتا ہے. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سب کو معلوم ہے کہ الیکشن نوے روز کی آئینی مدت میں ہونا ہیں. تمام معاملے کو کیوں تاخیر کا شکار کیا گیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں