Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کئے، صدر علوی، قانون بن جانے کی بھی تصدیق

Published

on

صدر عارف علوی نے آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط کرنے کی تردید کی ہے۔

ٹوئٹر پر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ’میں اللّٰہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے کیونکہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا۔ میں نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ بغیر دستخط شدہ بلوں کو مقررہ وقت کے اندر واپس کر دیں تاکہ انھیں غیر مؤثر بنایا جا سکے۔

’میں نے ان سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا وہ واپس جا چکے ہیں اور مجھے یقین دلایا گیا کہ وہ جا چکے ہیں۔ تاہم مجھے آج پتہ چلا کہ میرا عملہ میری مرضی اور حکم کے خلاف گیا۔ اللہ سب جانتا ہے، وہ انشا اللہ معاف کر دے گا۔ لیکن میں ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو اس سے متاثر ہوں گے۔‘

واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل صدر کو بھجوائے ھئے تھے اور گزشتہ روز ان دونوں بلوں کو صدر کی مبینہ منظوری سے قانون کا درجہ مل گا تھا۔

صدر کے معافی مانگنے کے جملے سے بھی اس بات کی تائید ہوتی ہے کہ دو بلوں کو قانون کا درجہ مل چکا ہے اقور صدر اس سے ممکنہ متاثرین سے پیشگی معذرت چاہ رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین