Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

اولمپیئن ارشد ندیم کو صدر مملکت نے ہلال امتیاز سے نوازا

Published

on

Olympian Arshad Nadeem was awarded Hilal Imtiaz by the President

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی،صدرمملکت آصف زرداری نےاولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازا،تقریب میں چیئرمین سینیٹ،وفاقی وزرا،سینیٹرز سمیت اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں۔

جیولن تھرو کے شعبے میں گراں قدر کامیابیوں کے اعتراف میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز کا اعزازدیاگیا،ارشد ندیم اولمپکس مقابلوں میں پہلے اور واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے انفرادی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتا،پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی شاندار جیولن تھرو کا نیا اولمپک ریکارڈ بناکر تاریخ رقم کی۔

ارشدندیم بین الاقوامی مقابلوں میں 5 طلائی،ایک چاندی اور 4 کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں،2022 میں ارشد ندیم کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا،ارشدندیم قوم کا فخر،نوجوانوں اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین