تازہ ترین
9 مئی پر موقف میں تبدیلی آئی ہے نہ آئے گی، ترجمان پاک فوج
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ فوج ہمیشہ ملکی ترقی وخوشحالی کولیکرچلی ہے،فوج کسی ایک گروپ،پارٹی کولیکرنہیں چل رہی، پاک فوج کےافسران،جوان اشرافیہ نہیں ہیں۔ نومئی پر موقف میں کوئی تبدیلی آئی ہے نہ آئے گی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر پر پیغام دینا چاہتا ہوں،مسلح افواج حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہیں،خطے میں پائیدار امن کیلئے یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنا ناگزیر ہے،سب جانتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی لاک ڈاؤن ہے،حکومت پاکستان کشمیریوں کے مؤقف کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہیں،آج کے دن مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 15 دن میں آپریشن کےدوران 24 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا،روزانہ کی بنیاد پر پاک افواج،انٹیلی جنس پولیس اور دیگر ادارے انجام دے رہے ہیں،پریس کانفرنس میں معاشی،معاشرتی فلاح و بہبود کے کئے گئے اقدامات کا احاطہ کیا جائےگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو نوٹیفکیشن کے ذریعے فتنہ الخوارج کا نام دیا گیا ہے،دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے روزانہ 100 سے زائد آپریشن ہورہے ہیں،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف 23 ہزار 622 آپریشن کئے گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کے نام سے منسوب کیا ہے،یہ فتنہ ہے،کوئی تحریک نہیں اور نہ اس کا دین اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق ہے،افواج،قانون نافذ کرنےوالےادارے،انٹیلی جنس ایجنسیز مکمل طور پر متحرک ہیں،افواج پاکستان کی خصوصی توجہ کے پی ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں پر ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ سب جانتے ہیں ملکی ترقی میں تعلیم کی بنیادی حیثیت ہے،کے پی،بلوچستان میں تعلیم کی فراہمی کیلئے جامع اقدامات کئے گئے ہیں،فوج،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے پراجیکٹ مکمل کرتی ہے،اس وقت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تعلیمی منصوبے جاری ہیں،فوج عوام کیلئے سوشل اکنامک پراجیکٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان کا پہلا منصوبہ آرمی چیف کی یوتھ امپلائمنٹ اسکیم ہے، بلوچستان میں ایف سی،پاک فوج کے بچوں کو تعلیم دینے کے 92اسکول ہیں،فوج وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے پراجیکٹ مکمل کرتی ہے،بلوچستان کے طلبا کو تعلیم کے ساتھ دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں،اب تک بلوچستان کے 5 ہزار سے زائد طلبا اس پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تعلیم سب کیلئے منصوبے کیلئے کے پی سے 7 لاکھ سے زائد طلبا کو تعلیم دی جارہی ہے،94اسکول، 12کیڈٹ کالجز اور 10 ٹیکنیکل اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا گیا،طلبا کو ڈیجیٹل اور ٹیکنیکل اسکلز بھی سکھائی جارہی ہیں،بلوچستان کے طلبا ہمارا مستقبل ہیں،ان کیلئے جامع پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گوادر میں 104 مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے،پاک چائنہ اسپتال کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے،بلوچستان میں تعلیم،صحت،صاف پانی کی فراہمی فوج کی اولین ترجیح ہے،بلوچستان میں پاک فوج کےتعاون سےسڑکوں،پلوں کے اہم منصوبے مکمل ہوچکےہیں،پاکستان کے 24 اضلاع میں لائیواسٹاک کی ترقی کیلئے پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پنجاب میں 8 لاکھ ایکڑ سے زائد بنجر زمین کو زیر کاشت لایا جارہا ہے،پانی کی جدیدٹیکنالوجی سے فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں،چمن میں 94 ایکڑ زمین پر تعمیراتی منصوبے شروع کئے گئے،افواج پاکستان گرین پاکستان کے تحت حکومت کےدیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق کردارادا کررہی ہے،پاک فوج نے 100 ارب روپے ٹیکس اور ڈیوٹی کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سفارتخانوں کے سامنے احتجاج پر بہت پیسہ لگایا جارہا ہے، لابنگ فرمز ہائیر کر کے انتشار کا بیانیہ بنایا جاتا ہے، ایک مخصوص سیاسی پروپیگنڈے کیلئے یہ سب کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بیانیہ کشمیر اور فلسطین کیلئے بناتے، اتنا ہی پیسہ اور کوآرڈینشن ہے تو رائزنگ پاکستان کیلئے بیانیہ بنائیں، لیکن پیسہ لگایا جارہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی مدد نہ کی جائے، غزہ اور فلسطین پر خاموش عناصر سے پاکستان میں انسانی حقوق کا بیانیہ لگایا جارہا ہے، یہ پیسہ کہاں سے آیا ہے؟ یہ سب کچھ خود نہیں ہو رہا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ انگریزی میں کہا جاتا ہے ”There is no free lunch“، اسپانسر کرنے والوں کی قیمت پاکستان میں انتشار ہے، بیرونی بیساکھیوں پر انتشار پھیلانے والوں کو افواج پہنچاتی ہیں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں