ٹاپ سٹوریز
بلوچستان کے ضلع کیچ، پنجگور اور ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ،پنجگور اور ژوب میں سکیورٹی فورسز نے تین الگ الگ آپریشنز میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد زخمی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 اگست کو بلوچستان میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والی بزدلانہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے پس منظر میں، سیکورٹی فورسز ان گھناؤنی کارروائیوں کے مرتکب افراد کی تلاش کے لیے وسیع انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز (IBOs) کر رہی ہیں۔
29/30 اگست کی رات، ضلع کیچ، پنجگور اور ژوب میں تین الگ الگ آئی بی اوز میں، پانچ دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسز نے جہنم واصل کیا، جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد زخمی ہوئے۔
کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک ان ظالمانہ کارروائیوں میں ملوث تمام مجرموں، سہولت کاروں اور معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔
پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں