Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو 6 ستمبر تک اسلام آباد کی حدود میں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

Published

on

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈی سی اسلام اور ایس ایس پی آپریشنز پر فرد جرم کی کاروائی سات ستمبر تک موخر کردی، ایم پی او کے خلاف شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی درخواست پر سماعت چھ ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو اسلام آباد کی حدود سے کسی بھی مقدمے میں چھ ستمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔

شہر یار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی ۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی عدم دستیابی پر سرکاری وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ عدالت نے جو رپورٹس طلب کی تھیں وہ کہاں ہیں؟ جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل اس معاملے پر دلائل دینگے۔

شہر یار آفریدی کے وکیل شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل کے بھائی اور بہن انتقال کرگئے لیکن ان کو وہاں بھی جانے نہیں دیا گیا۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس میں کہا کہ اسلام آباد کے باہر میرا دائرہ اختیار نہیں اگر وہاں کچھ ہوتا ہے تو ہم کچھ نہیں کر سکیں گے۔چیف کمشنر اور آئی جی بھی اس کی ذمہ داری نہیں لیں گے ۔ عدالت نے ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز پر فرد جرم کی کاروائی سات ستمبر تک موخر کر دی جبکہ ایم پی او کے خلاف شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی درخواست پر سماعت چھ ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو اسلام آباد کی حدود سے کسی بھی مقدمے میں چھ ستمبر تک گرفتار  نہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین