Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عمران خان کی سزا معطلی کی اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم

Published

on

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے اس فیصلے کے خلاف دائر کی ہے جس میں عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر ٹرائل چلایا گیا اور عدالت نے عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

حکم نامے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر نوٹس جاری کیے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کا حکم بھی دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین