Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آرٹس کونسل کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان اور پولینڈ سفارتی تعلقات کی60ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”پاکستان اور پولینڈ سفارتی تعلقات کی60ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد آڈیٹوریم II میں کیاگیا، جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، پولینڈ کے سفیر برائے پاکستان Maciej Pisarski ، کراچی میں اعزازی قونصل جنرل مرزا عمیر بیگ، یونیورسٹی آف وارمیا اینڈ مازوری کے پروفیسر ڈاکٹرArkadiusz Zukowski، اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالدین، فیصل جاوید، ڈاکٹر اصغر علی دشتی اور ڈاکٹر عارف خان نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پاکستان اور پولینڈ کے قومی ترانوں سے کیا گیا۔

شعبہ بین الاقوامی تعلقات، وفاقی اردو یونیورسٹی، کراچی اور انسٹیٹیوٹ آف پولیٹیکل سائنس، یونیورسٹی آف وارمیا اینڈ مازوری، پولینڈ کی 2022 میں منعقدہ مشترکہ بین الاقوامی کانفرنس کی ڈاکیومنٹری دکھائی گئی۔

اس موقع پر پولینڈ کے سفیر برائے پاکستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دوسری جنگ عظیم کے بعد پولینڈ نے عوامی تعلقات کو اہمیت دی اور پاکستان سمیت دنیامیں رابطے بڑھائے، جدید دور اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ تعلیم کے شعبے میں پولینڈ طالب علموں کے لئے راہیں ہموار کرنا چاہتا ہے اور پاکستان پولینڈ کے 60سالہ تعلقات اس بات کی علامت ہے کہ دونوں ممالک کے عوام میل ملاپ اور وسیع تعلقات کے خواہ ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالدین نے کہاکہ شعبہ بین الاقوامی تعلقات یونیورسٹی کا سب سے فعال اور متحرک شعبہ ہے جس میں اساتذہ بھرپور توانائی کے ساتھ علمی، تدریسی اور تحقیقی سرگرمیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹرArkadiusz Zukowskiنے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی۔

صدر شعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر اصغر علی دشتی نے تمام مہمانوں، طلباءاور شرکاءکا تقریب میں آمد اور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی جانب سے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کو تحائف پیش کئے گئے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض اسسٹنٹ پروفپروفیسر ڈاکٹر رضوانہ جبین نے انجام دیے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین