Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاک فوج کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے، حکومت اے پی سی بلائے، ایکس سروس مین سوسائٹی

Published

on

صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم کا کہنا ہے کہ بنوں میں انتشار پھیلانے والوں کیخلاف سخت ترین ایکشن ہونا چاہیئے۔ فیک نیوز پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کیا گیا۔ ہماری اپیل ہے ملٹری لیڈر شپ سمیت تمام لوگ اکھٹے بیٹھیں۔ موجودہ صورتحال پر حکومت جلد از جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔ پوری قوم کی مدد ہوگی تو سپہ سالار بھی قوم کو مایوس نہیں کرینگے۔ ملک میں کوئی مارشل لاء نہیں رول آف لاء ہے، پارلیمنٹ ہے اور عدالتیں بھی اپنا کام کر رہی ہیں ۔

ریٹائرڈ فوجیوں کی نمائندہ تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹننٹ جنرل ر عبدالقیوم کا راولپنڈی پریس کلب میں میڈیا سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ جو لوگ نشانہ لگا کر پاک فوج پر اٹیک کرتے ہیں اس کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا اور سی پیک کو روکنا ہے، اِن سب باتوں سے بالا تر ہو کے ہمیں افغان گورمنٹ سے بات کرنی چاہیئے، ہمارے سارے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلق ہونے چاہئیں، ٹی ٹی پی والے امریکی اسلحے سے پاکستان کی چیک پوسٹوں پر حملے کر رہے ہیں،امریکہ 7 ارب ارب ڈالر کا اسلحہ چھوڑ کرافغانستان سے چلا گیا،پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ صرف رواں سال 2024 میں ہمارے شہداء کی تعداد 575 ہے۔عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس ممالک ہیں جن کو دہشتگردی کا خطرہ ہے اس کے مطابق پاکستان چوتھے اور بھارت 14ویں نمبر پر ہے۔ امریکی انخلاء کے بعد ہمارے آنگن میں 40 لاکھ پناہ گزین بیٹھے ہیں۔عزم استحکام کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی سے قرار داد کی منظوری افسوسناک ہے۔امریکہ، افغانستان سے جاکر ہمارے لیئے یہاں دہشتگردوں کو چھوڑ گیا ہے۔ کے پی کے وزیر اعلیٰ نے بنوں حملے کی وضاحت کی جبکہ دشمن کے ایجنڈے پر ملک میں انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں شہداء کی کم از کم پینشن 37 ہزار ہو۔ قوم سے اپیل ہے پارٹیوں جماعتوں سے نکل کر سب کے لیئے سوچیں۔ آئین اور قانون کی حدود میں رہ کر سب کچھ ہونا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی نے کور کمانڈر کے گھر جانے کا بھی کہا ذمہ دار لیڈر شپ کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ اپوزیشن لیڈر اور اسد قیصر کے جلوس میں ادارے کو برا بھلا کہا گیا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. youtube to mp3 free

    جولائی 23, 2024 at 7:25 شام

    Hello my loved one I want to say that this post is amazing great written and include almost all significant infos I would like to look extra posts like this

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین