پاکستان
ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ، بولی جمع کرانے کے لیے 15 جولائی کی تاریخ مقرر
نائب وزیر اعظم کی زیرِ صدارت ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا 11 واں اجلاس ہوا ،بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جولائی مقرر کردی گئی۔
اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر پٹرولیم، سیکرٹری ایوی ایشن، سیکرٹری قانون، سیکرٹری بی او آئی اور کنٹری ڈائریکٹر آئی ایف سی نے شرکت کی،سیکرٹری ایوی ایشن نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایااسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ پراجیکٹ میں یورپ سمیت مختلف ایئرپورٹ آپریٹرز نے دلچسپی لی ،ان میں سے کچھ آپریٹرز نے مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ کنسورشیم تشکیل دیا ہے اور قانونی اور مالیاتی احتیاط سے کام کر رہے ہیں ،اس سلسلے میں ان کی ٹیموں نے حال ہی میں اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا ،بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جولائی مقررکی گئی ہے ، تاہم، منصوبے کی پیچیدگی کے پیش نظر، چار ممکنہ بولی دہندگان نے بولی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے،اس طرح کی توسیع زیادہ مسابقت کی اجازت دے گی اور اس طرح اس منصوبے کے لیے بہتر قیمت ہوگی، اس کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی نے بولی جمع کرانے کی تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کی اجازت دی۔
اسٹیئرنگ کمیٹی نے مزید ہدایت کی کہ ممکنہ بولی دہندگان کو وزارت ہوابازی اور آئی ایف سی کی جانب سے مکمل طور پر تعاون کیا جائے گا ،اس تعاون سےمناسب مستعدی سے کام جلد مکمل کیا جا سکے گااور بولی کے عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکےگا۔
ائب وزیراعظم نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے زیادہ سے زیادہ ریونیو کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی اور مسافروں کے تجربے کو بڑھانے کے لیے منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کیا،انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھانے کا عہد کیا کہ آؤٹ سورسنگ پروجیکٹ کو کم سے کم وقت میں انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور