Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

پاک بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ، طلبہ کے لیے سٹیڈیم میں داخلہ مفت

Published

on

پاک بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ، طلبہ کے لیے سٹیڈیم میں داخلہ مفت

پاک بنگلہ دیش کرکٹ ٹیسٹ سیریز کے دوسرا میچ کے دوران طلبہ کے لیے سٹیڈیم میں مفت انٹری ہوگی،پی سی بی نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں طلباء کے لیے مفت داخلے کا اعلان کر دیا،راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ30 اگست سے3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق طلباء کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔

اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے طلبہ کو یونیفارم میں ہونا چاہیے اور اپنے تعلیمی اداروں کے کارڈز ساتھ لانا ہوگا۔طلبہ کسی بھی وی آئی پی انکلوژرز (عمران خان اور جاوید میانداد) (سیٹ کی دستیابی سے مشروط) اور پریمیم انکلوژرز (میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) سے میچ دیکھ سکیں گے۔
پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے ٹیسٹ میں بھی شائقین کے لیے مفت شٹل بس سروس کی سہولت رہے گی۔طلباء کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین