Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاک بحریہ کے دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

Published

on

جشنِ آزادی کے سلسلے میں مزارِ قائد پر اعزازی گارڈزکی پروقارتقریب کا انعقاد،پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے بانی پاکستان کے مزارپرگارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

مزار قائد پر اعزازی گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پراعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈورمحمد خالد تھے،مہمان خصوصی نے گارڈز کا معائنہ کیا جبکہ گارڈ کی جانب سے  قائد اعظم کو قومی سلام پیش کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےمزارِ قائد پر پرچم کُشائی کی، قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ہمارے آباؤاجداد نے قائد اعظم کی قیادت میں بڑی قربانیاں دیں،ہمیں تمام قومیتوں اور طبقات سے بالاتر ہوکر پاکستان کا سوچنا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دعا ہے پاکستان کو اللہ پاک ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے،پاکستان کو پرامن اور ترقی یافتہ ملک بنائے،بابائے قوم کے مزار پر حاضری دینے والوں میں سول و عسکری حکام کے علاوہ قائد اعظم کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین