پاکستان
پاک بحریہ کے دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے
جشنِ آزادی کے سلسلے میں مزارِ قائد پر اعزازی گارڈزکی پروقارتقریب کا انعقاد،پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے بانی پاکستان کے مزارپرگارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
مزار قائد پر اعزازی گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پراعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈورمحمد خالد تھے،مہمان خصوصی نے گارڈز کا معائنہ کیا جبکہ گارڈ کی جانب سے قائد اعظم کو قومی سلام پیش کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےمزارِ قائد پر پرچم کُشائی کی، قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔
میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ہمارے آباؤاجداد نے قائد اعظم کی قیادت میں بڑی قربانیاں دیں،ہمیں تمام قومیتوں اور طبقات سے بالاتر ہوکر پاکستان کا سوچنا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دعا ہے پاکستان کو اللہ پاک ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے،پاکستان کو پرامن اور ترقی یافتہ ملک بنائے،بابائے قوم کے مزار پر حاضری دینے والوں میں سول و عسکری حکام کے علاوہ قائد اعظم کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی