Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاک فضائیہ کا 1965 کی جنگ کے ہیرو فلائیٹ لیفٹیننٹ یونس حسین (شہید) کو خراج عقیدت

Published

on

پاک فضائیہ کی جانب سے 1965 کی جنگ کے ہیرو فلائیٹ لیفٹیننٹ یونس حسین (شہید) کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے دشمن کی سرزمین پر بڑی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے ایک فضائی معرکے کے دوران لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

06 ستمبر 1965 کو ہلواڑہ ایئر فیلڈ پر حملہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں دشمن کے طیاروں نے ان کی چھوٹی سی فارمیشن کو گھیر لیا۔ انہوں نے غیر معمولی بہادری کے ساتھ نہ صرف انکا مقابلہ کیا بلکہ بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی مار گرایا۔

اپنے ہوائی جہاز کو نقصان پہنچنے کے باوجود انہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس لڑائی میں پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا اور تا دمِ مرگ دشمن کا مقابلہ کیا۔ فلائیٹ لیفٹیننٹ یونس حسین (شہید) کو مشکل کی اس گھڑی میں دفاع وطن، فرض شناسی، ہمت اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر ‘ستارہ جرات’ سے نوازا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین