Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ میں مشکلات، 4 ماہ میں 3 ارب 84 کروڑ مل پائے

Published

on

China, Saudi Arabia and United Arab Emirates assured to roll over loans to Pakistan

پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کے حصول میں سخت دشواری سامنا ہے۔دستاویزات  کے مطابق  رواں مالی سال کے چار ماہ میں تین ارب چوراسی کروڑ ڈالر ہی مل سکے،حکومت نے بجٹ میں سترہ ارب ڈالر سےزائد کی ایکسٹرنل فنانسنگ ملنے کا تخمینہ لگایا تھا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق اے ڈی بی، عالمی بنک اور اسلامی بنک سمیت دیگر مالیاتی اداروں سے 60کروڑ ڈالر مل سکے،سعودی عرب اور چین سمیت مختلف ممالک سے پاکستان کو پینتیس کروڑ ڈالر ہی مل سکے۔

دستاویز کے مطابق سیف ڈیپازٹ کی مد میں پاکستان کو چین اور سعودی عرب سے دو ارب ڈالر ہی مل سکے،نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کی مد میں پاکستان تیس کروڑ ڈالر کی بیرونی فنانسنگ ہی ملے۔

پاکستان کو صرف اکتوبر میں ایکسٹرنل فنانسنگ کی مد میں بتیس کروڑ ڈالر بھی نہ مل سکے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین