Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ2023: پاکستان نے احمد آباد میں میچ کھیلنے سے انکار کردیا، بھارتی میڈیا

Published

on

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2023 میں فائنل کے علاوہ کوئی بھی میچ احمد آباد میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی  پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں شیڈول کرنا چاہتا ہے، چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے سے ملاقات میں نجم سیٹھی نے کہا ہم احمد آباد میں فائنل کے علاوہ کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا کہ نجم سیٹحی نے کہا نہیں چاہتے کہ ہمارے میچز احمد آباد میں شیڈول کیے جائیں، پاکستان نے ورلڈکپ میں اپنے میچز کولکتہ،چنئی اوربنگلورو میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کے سربراہ کو بتایا کہ اگرحکومت پاکستان قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں جانے کی اجازت دیتی ہے تو ہمارے میچز ان شہروں میں کرائیں جائیں۔

ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین