Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پاکستان نے کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا، سٹیک ہولڈرز کا اجلاس جلد بلایا جائے گا، جلیل عباس جیلانی

Published

on

پاکستان نے مقبوضہ کشمیرپر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ بھارت نے بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں،عالمی قانون 5 اگست  2019 کا غیر قانونی اقدامات تسلیم  نہیں کرتا، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی نفی کرتا ہے،بھارتی سپریم کورٹ کی عدالتی توثیق کی قانونی اہمیت نہیں۔

جلیل عباس جیلانی نے بھارت کو یاد دلایا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے،کشمیریوں کو یو این  قرار دادوں کے  مطابق حق خود ارادیت کا ناقابل تنسیخ حق حاصل  ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے،بھارت کو  کوئی اختیار نہیں  وہ ایسے فیصلے کرے،پاکستان  کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر قبضے کا پلان ناکام ہوگیا،مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے جلد اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ بلائیں گے،مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے  سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے،پاکستان مقبوضہ کشمیر پر بھارتی آئین کی بالادستی تسلیم نہیں کرتا، بھارتی اعلیٰ عدلیہ بدقسمتی سے اندھی ہوچکی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین