Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

پاکستان کو ایک بھی میچ بھارت میں نہیں کھیلنا چاہئے، جاوید میاں داد

Published

on

پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ جب تک بھارتی ٹیم کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں آتی پاکستان کو ورلڈ کپ سمیت کسی بھی میچ کے لیے بھارت نہیں جانا چاہئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے جو شیڈول جاری کیا ہے اس کے مطابق پاکستان نے 15 اکتوبر کو نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد میں بھارت کے ساتھ میچ کھیلنا ہے تاہم میاں داد کا خیال ہے کہ جب تک بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرتی تب تک پاکستان کو بھی بھارت میں کھیلنے سے انکار کر دینا چاہئے۔

جاوید میاں داد نے کہا کہ پاکستان نے 2012 اور 2016 میں بھارت کے دورے کئے اب بھارت کی باری ہے کہ وہ پاکستان آ کر کھیلے۔ اگر مجھے فیصلے کا اختیار ہوتا  میں کبھی بھی بھارت جا کر کھیلنے کا فیصلہ نہ کرتا، بلکہ ورلڈ کپ بھی بھارت میں نہ کھیلتا۔

جاوید میاں داد نے کہا کہ ہم ہمیشہ بھارت کے ساتھ کھیلنے کو تیار ہوتے ہیں لیکن وہ کھیلنے سے انکار کرتے ہیں، پاکستان کی کرکٹ بھارت سے بڑی ہے، ہم ابھی بھی کوالٹی کھلاڑی سامنے لا رہے ہیں، اس لیے اگر ہم بھارت جا کر نہیں کھیلتے تو ہمیں فرق نہیں پڑے گا۔

بھارت نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا اس کے بعد سے دوطرہ کرکٹ معطل ہے جس کی وجہ دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات میں کشیدگی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین