Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، تحریک انصاف کی عالمی مالیاتی ادارے سے وعدہ خلاف ورزی سے پیدا مشکلات پر قابو پالیا، وزارت خزانہ

Published

on

وفاقی وزارت خزانہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان ہرگز ڈیفالٹ نہیں کرے گا اور پاکستان کا سری لنکا یا گھانا سے موازنہ گمراہ کن ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اپریل 2024 میں پاکستان کے ذمہ 10 فیصد سے بھی کم کمرشل اور سکوک بانڈز کی ادائیگی واجب الادا ہے،باقی قرضہ عالمی مالیاتی اداروں اور  ممالک کو  واجب الادا ہے،آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عمل کے باوجود اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونا بدقسمتی ہے،اس کے نتیجے میں قرض کی نویں قسط تاخیر کا شکار ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 9 ماہ میں پاکستان میں وسیع البنیاد اصلاحات متعارف کی گئیں،مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ، شرح سود میں ایڈجسٹمنٹ کی گئی،مالی صورتحال میں بہتری کیلئے  سال کے وسط میں ٹیکس عائد کیے گئے،آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پٹرولیم  مصنوعات پر لیوی عائدکی گئی،کسی بھی ملک کیلئے  آئی ایم ایف کی ایسی پیشگی شرائط کی مثال نہیں ملتی۔

وزارت خزانہ پاکستان معاشی مشکلات کا کامیابی سے مقابلہ کرتا رہےگا،پاکستان جلد پائیدار  ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائےگا،پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر  50  روپے لیوی  وصول کی جا رہی ہے،بڑھتی مہنگائی کے دوران صارفین پر ٹیکس لگانا عقل مندی نہیں ہوگی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہی ایک سال میں دوگنا ہو چکی ہیں۔

وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف شرائط کی خلاف ورزی سے پیدا مشکلات پر قابو پالیا،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17.5 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3.2 ارب ڈالر  پر  آگیا،جلد سیاسی استحکام آنے کے بعد معیشت میں نمایاں بہتری آئےگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین