انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شاد مان نذر آتش کیس میں پی ٹی آئی کے آٹھ رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
حماد اظہر، مراد سعید، مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، فرخ حبیب، میاں اسلم اقبال ،حسان خان نیازی اور زبیر خان نیازی کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر کارروائی کی۔ ملزمان پر تھانہ شاد مان کو نزر آتش کرنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔
پولیس نے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی، پولیس نے عدالت سے استدا کی کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو چکے ہیں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے۔