شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکی گئی ایک کارروائی میں دودہشتگردوں کوہلاک کردیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگردسیکیورٹی فورسز پرحملوں، بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارودبھی برآمدکیاگیا۔بعدازاں علاقے میں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے خاتمے کے لئے علاقے کی مکمل تلاشی لی گئی۔
مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کوسراہااوردہشتگردی کے خاتمے کے لئے اپنی مکمل حمایت کااظہارکیا۔