پاکستان ایئرکرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ کوہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
ائیرکرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پائلٹس معاملے پر سینیٹ میں ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضٰی کو غلط بیان پر فوری ہٹایا جائے،جمہوری ملک میں پارلیمنٹ اور پارلیمنٹرینز کی توہین کرنا مناسب نہیں،خاقان مرتضٰی کی بطور ڈی جی سی اے اےبپارلیمنٹ میں پائلٹس کے معاملے پر غلط بیانی کرنا توہین پارلیمنٹ ہے۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ خاقان مرتضی ڈی جی سی اے اے کے انتہائی اہم عہدے پر رہنے کے قابل نہیں،جب سے نااہل افسر خاقان مرتضٰی کو ڈی جی سی اے اے لگایا گیا ہے،ایوی ایشن انڈسٹری تباہ ہورہی ہے،خاقان مرتضی کو ہٹاکر پروفیشنل شخص کو ڈی جی سی اے اے لگائے۔
ائیرکرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خاقان مرتضٰی کے فیصلوں کے باعث ملک کے کئی فلائنگ اسکولز بند ہوچکے،فلائنگ اکیڈمیز بند ہونے سے طیارے بیرون ملک بھیجے جارہے ہیں،ایوی ایشن شعبے کا تجربہ نہ رکھنے والے بیوروکریٹ کی جگہ ایوی ایشن شعبہ کے تجربہ کار لوگوں کو ڈی جی سی اے اے لگایا جائے،تجربہ نہ ہونے کے باوجود خاقان مرتضٰی کو ڈی جی سی اے اے لگاکرملکی ایوی ایشن صنعت کا تباہ کردیا گیا۔