انسداد دہشت گردی عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کا نئے مقدمے مزید تین دنوں جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔
پولیس نے ضم جاوید کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے عدالت میں پیش کیا گیا۔
ہراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر اور تفتیشی افسر نے بتایا کہ صنم جاوید اور دیگر کارکنوں نے زمان پارک کے باہر پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔ اس سے زمان پارک میں ڈی آئی جی پر تشدد کیا گیا اور پولیس کی گاڑیاں جلائی گئیں۔
پراسیکیوشن کے مطابق صنم جاوید نے زمان پارک کے باہر انگیز تقاریر ہی اور کارکنوں کو پولیس پر حملہ ہر اکسایا۔
تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ضم جاوید کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے. عدالت نے ضم جاوید کو دوبارہ 17 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا. سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پر ریس کورس پولیس اسٹیشن میں پولیس پر پیٹرول بم پھینکے کا الزام ہے۔